وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

304

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے تجربے اور علم سے پاکستان کے سیاسی و معاشی میدان میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،یوسف رضا گیلانی کی کامیابی خوش آئند ہے۔ انہوں نےکہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک سینئر تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔