اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی اخلاق احمد باجوہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اخلاق احمد باجوہ نے شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کے انتقال سے شعبہ صحافت میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔