وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے حلقہ این اے 127 میں مصروف دن گزارا

146
Attaullah Tarr
Attaullah Tarr

لاہور۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے گزشتہ روز اپنے حلقہ این اے 127 میں مصروف دن گزارا۔ وفاقی وزیر جوہرٹاون میں لیگی رہنما سہیل ستار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں گئے اور انہیں بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔ اس کے بعد وہ یو سی 239 ٹاون شپ میں سعدیہ ملک کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اس موقع پر اشفاق جٹ ،اسلم چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔ بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ٹاون شپ کی گراونڈ میں فٹبال میچ دیکھنے گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ وفاقی وزیر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو پارک میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے ۔اس کے بعد وفاقی وزیر یو سی 233 میں شہباز جعفری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کیلئے درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر سید عمران شاہ۔ آصف شاہ، محمد اقبال ودیگر افراد بھی موجود تھے

وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آخر میں میڈیا اینکر پرسن پاکستان ٹیلی ویژن عمر اسلم کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور گروپ فوٹو بنوائی۔اس موقع پر انہوں نے سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔