وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا حکومت کے محفوظ انتقال خون پروگرام اور جمیلہ سلطانہ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

108
APP96-08 ISLAMABAD: May 08 - Ms. Marriyum Aurangzeb, Federal Minister for Information and Broadcasting addressing a ceremony in regard to International Thalassaemia Day. APP

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی ترجمان ہوتی ہے ،1977کے بعد پہلی مرتبہ منتخب جمہوری حکومت نے 5سالوں کے دوران تھیلیسیما، پولیو (صحت )،تعلیم اور انسانی حقوق سمیت دیگرشعبوں کے عوامی خدمت سے متعلق” 133 فلیگ شپ قوانین” بنائے ہیں،جہموریت کا تسلسل برقرار رہے تو پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتا ہے،بیگم کلثوم نوازکی ہدایات پر اسلام آباد میں پہلے تھیلیسیما سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کا بیت المال کی مدد سے فری علاج ہورہا ہے۔ وہ پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے ) حکومت پاکستان کے محفوظ انتقال خون پروگرام اور جمیلہ سلطانہ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013ءمیں پاکستان مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو سب سے پہلے بیگم کلثوم نواز نے ہدایت دی کہ بیت المال کی مدد سے اسلام آباد میں تھیلیسیمیا سینٹر بنایا جائے ،بیگم کلثوم نواز نے اسلام آباد میں قائم ہونے والے پہلے تھیلیسیمیا سینٹر کا افتتاح بھی خود کیا ۔انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ،بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر پاکستان میں واپس آئیں ۔