وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ذیشان جاوید کی والدہ کے انتقال پر اظہار ِتعزیت

98
ضمنی انتخابات کا نتیجہ الیکشن کمشن اور اداروں کی جانبداری کے خلاف بیانیہ کی موت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ذیشان جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ذیشان جاوید کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)