اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کر کے کامیابی حاصل کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے تہنیتی بیان پر مبنی ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی یہ شاندار فتح مبارک ہو، پاکستانی ٹیم زندہ باد