وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کی تعزیت

123
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کی تعزیت

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے ان کی خالہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ زمرد خان اتوار کو مرحومہ نجمہ حمید کی رہائش گا ہ پر گئے۔

اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ان کی خالہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب سے ان کی بڑی بہن سینیٹر نجمہ حمید کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔