اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں کے بعد میٹھی عید کی خوشیاں اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، عید کا مطلب دوسروں کے احساس کا عملی مظاہرہ اور انہیں خوشیوں میں شریک کرنا ہے، معاشی مشکلات میں آسودہ حال کو تنگ دستوں کا خیال رکھنا ہے۔