وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کراچی میں جیو ٹی وی کی نشریات کو کیبل نیٹ ورک کے آخری نمبروں پر رکھنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں جیو ٹی وی کی نشریات کو کیبل نیٹ ورک کے آخری نمبروں پر رکھنے کا نوٹس لے لیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے جو جمہوری معاشرے کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نیوز چینل کو اس کی اصل …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں جیو ٹی وی کی نشریات کو کیبل نیٹ ورک کے آخری نمبروں پر رکھنے کا نوٹس لے لیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے جو جمہوری معاشرے کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نیوز چینل کو اس کی اصل پوزیشن سے ہٹا کر دوسری پوزیشن پر ٹیون کرنے سے عوام کی اطلاعات کے حق تک رسائی متاثر ہوتی ہے اور ان کو اپنی پسند کی نشریات دیکھنے کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لے۔

مزید خبریں

Leave a Reply