وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی سی پی این ای کی میٹنگ کے دوران ایڈیٹرز سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں،بجٹ کی منظوری ثبوت کےلئے کافی ہے، ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،چند دہشت گرد عناصر اکا دکا واقعات کر کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور انٹیلی جینس ایجنسیز پوری طرح مستعد اور باصلاحیت ہیں،دہشت گرد تنظےموں کی باقےات کو ختم کر دیں گے،حکومت نے …

مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں،بجٹ کی منظوری ثبوت کےلئے کافی ہے، ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،چند دہشت گرد عناصر اکا دکا واقعات کر کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور انٹیلی جینس ایجنسیز پوری طرح مستعد اور باصلاحیت ہیں،دہشت گرد تنظےموں کی باقےات کو ختم کر دیں گے،حکومت نے احتساب کے لئے اپوزیشن کو کمیٹی تشکیل دینے کی دعوت دی ہے،اےسے قوانےن تشکیل دیئے جانے چاہئیں جس میں احتساب کا مطلب احتساب ہو ،انتقام کا عنصر شامل نہ ہو،ایک کنٹینر پر ساتھ ساتھ کھڑا ہونے کی خواہش رکھنے والے رٹ پیٹیشن دائر کرنے اور پوائنٹس سکورنگ میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی سی پی این ای کی میٹنگ کے دوران ایڈیٹرز سے گفتگو
لاہور۔25 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں،بجٹ 2016-17ءکی منظوری مسلم لیگ (ن) کے متحد ہونے کے ثبوت کےلئے کافی ہے، آئندہ ہفتے طبی معائنہ کے دوران ڈاکٹروں نے وزےراعظم نواز شرےف کو سفر کی اجازت دی تو وہ عید کی چھٹیوں کے دوران وطن واپس آ سکتے ہیں، امجد صابری قوال قتل کےس کے حوالے سے پیشرف جاری ہے اور انویسٹی گیشن ایجنسیز ان کے قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز اےڈےٹرز (سی پی این ای) کی میٹنگ کے دوران ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ایڈیٹرز کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نے حال ہی میں بجٹ 2016-17ءکی منظوری دی ہے جو کہ پارلیمنٹیرینز کی طرف سے اعتماد کے ووٹ سے کم نہیں جبکہ بجٹ کی منظوری مسلم لیگ (ن) کے متحد ہونے کے ثبوت کےلئے کافی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے اپنی ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا دل پاکستان کےلئے دھڑکتا ہے ،وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں اور انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایات پر باقاعدگی سے واک شروع کر دی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ اگر اگلے ہفتے طبی معائنہ کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت دی تو وزیراعظم نوازشریف عید کی چھٹیوں کے دوران وطن واپس آ سکتے ہیں۔

Leave a Reply