پشاور ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن کو پاکستان کا آئین تسلیم کرتا ہے کہ شہریوں سے کوئی چیز پوشیدہ نہ رکھی جائے، اس سلسلے میں قانون سازی کر رہے ہیں، رائٹ ٹو انفارمیشن بل چند دنوں میں وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا اور اس کی منظوری کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا پی ایف یو جے کے دو سالہ انتخابات کے موقع پر عشائیہ سے خطاب

مزید خبریں
پشاور ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن کو پاکستان کا آئین تسلیم کرتا ہے کہ شہریوں سے کوئی چیز پوشیدہ نہ رکھی جائے، اس سلسلے میں قانون سازی کر رہے ہیں، رائٹ ٹو انفارمیشن بل چند دنوں میں وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا اور اس کی منظوری کے بعد بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا‘ مالکان کی طرف سے نامزدگی نہ ہونے کی وجہ سے ویج بورڈ تشکیل نہیں ہوا، تھوڑا انتظار کریں گے اگر مالکان نے کوئی نمائندہ نہ بھیجا تو ہم خود یکطرفہ طور پر ویج بورڈ تشکیل دیدیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پشاور میں پی ایف یو جے کے دو سالہ انتخابات کے موقع پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم کے مشیر انجینیئر امیر مقام نے کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ایف یو جے نے اتحاد اور یکجہتی کیلئے جو عہد کیا ہے اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔








