وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کا قانون اتناہی ضروری ہے جتنا ووٹ کے حق کے ذریعے حکومت کو منتخب کرنا ہے، اطلاعات تک رسائی کے بل کا مسودہ منظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا‘ خیبر پختونخوا میں بدعنوانیوں کی کہانیوں سے پی ٹی آئی کی نیک نامی …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کا قانون اتناہی ضروری ہے جتنا ووٹ کے حق کے ذریعے حکومت کو منتخب کرنا ہے، اطلاعات تک رسائی کے بل کا مسودہ منظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا‘ خیبر پختونخوا میں بدعنوانیوں کی کہانیوں سے پی ٹی آئی کی نیک نامی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، عمران خان جس چیز کیلئے دوسروں کو لیکچر دیتے ہیں اس سے پہلے خود عملی جامہ پہنائیں۔ پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب میں سی آر ٹی آئی رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئینز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے بل کا مسودہ منظوری کیلئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے کہا کہ وہ اپنے صوبہ کی مظلوم خاتون عذرا آفریدی کو انصاف دلائیں، خیبر پختونخوا میں بدعنوانیوں کی کہانیوں سے پی ٹی آئی کی نیک نامی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جس چیز کیلئے دوسروں کو لیکچر دیتے پہلے خود اسے عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مظلوم خاتون کو انصاف دلائیں اور یہ ان کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ کے پی کے محکمہ تعلیم کی آفیسر عذرا آفریدی جسے محکمہ میں بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، نے بتایا کہ وہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں اس امید سے گئیں کہ اسے انصاف ملے گا مگر عمران خان نے اسے کے پی کے کی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جس نے اسے ملازمت سے برطرف کر دیا اور اس کے خاندان کیخلاف جھوٹے مقدمے بنائے۔ پرویز رشید نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کا قانون بننا چاہئے اور اس پر عمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے شہری ہیں اور شہریوں سے کسی بھی معلومات کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

Leave a Reply