اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے عمران خان نے اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، عمران خان ملکی نظام میں بگاڑ ڈال رہے ہیں جبکہ وزیراعظم محمد نواز شریف موثر پالیسیوں کے ذریعے ملکی نظام کودرست کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، یہ فیصلہ عوام کے ووٹوں نے کرنا ہے کہ آئندہ 2018ءکے انتخابات میںکس سیاسی پارٹی کی جیت ہو گی،بلاول بھٹو نے نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ہی ہیں جو موثر پالیسیوں کے ذریعے ملکی نظام کودرست کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر کے عمران خان نے بطور سیاستدان اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچایا ہے۔