اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات سید عمران گردیزی، پی آئی او راﺅ تحسین، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ شفقت جلیل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی ندیم حیدر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے لاہور، پشاور اورکوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات سید عمران گردیزی، پی آئی او راﺅ تحسین، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ شفقت جلیل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی ندیم حیدر کیانی، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل، لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرفوزیہ سعید، مختلف شہروں سے آئے ہوئے صحافیوں و کالم نگاروں الطاف قریشی، رﺅف خان، پرویزبشیر، سلمان غنی، سکندر لودھی، تقی حیدر، اکمل چوہان، نصیراحمد، طاہر فاروق اور باری ملک نے شرکت کی۔








