حکومت نے کھیلوں کے میدان آباد کر کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا،کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا ”فرسٹ میئر ٹی ٹونٹی کپ 2016ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا ”فرسٹ میئر ٹی ٹونٹی کپ 2016ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
حکومت نے کھیلوں کے میدان آباد کر کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا،کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا ”فرسٹ میئر ٹی ٹونٹی کپ 2016ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کے میدان آباد کر کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”فرسٹ میئر ٹی ٹونٹی کپ 2016ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہم اقتدار میں آ کر کھیلوں کے میدان آباد کریں گے کیونکہ دہشتگردی کے خوف سے ہمارے ملک میں نہ ہی کوئی کھیلنے آتا ہے اور نہ ہی والدین اپنے بچوں کو کھیلنے کیلئے میدانوں میں جانے دیتے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا تھا کہ میں نوجوانوں کو ایسا پاکستان دوں گا جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ آج نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کثیر تعداد میں اسلام آباد کے شہریوں کا گراﺅنڈ میں آنا خوش آئند ہے۔ ہم نے اپنا یہ وعدہ بھی پورا کر کے دکھایا ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہر حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ یہی نوجوان بیرون ملک کے میدانوں میں پاکستان کو کامیابیاں دلاتے ہیں۔








