- Advertisement -
موجودہ حکومت قائداعظم کے فلسفہ اور نظریہ پاکستان پر عمل کرتے ہوئے گذشتہ اڑھائی سال سے ماضی کی برائیوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے
آج کا پاکستان قائداعظم کے تصورکے قریب تر کا پاکستان ہے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی قائداعظم کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پرگفتگو
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قائداعظم کے فلسفہ اور نظریہ پاکستان پر عمل کرتے ہوئے گذشتہ اڑھائی سال سے ماضی کی برائیوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے، ہم کسی کو اپنی عبادت گاہوں اور سکولوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، آمریت کے دور میں قائد اعظم کے وژن سے انحراف کیا گیا، آج کا پاکستان قائداعظم کے تصور پاکستان کے قریب تر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=135
- Advertisement -