وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا لاہور ایڈیٹرز کلب کے ز یر اہتمام خصوصی نشست سے خطاب لاہور۔20 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ سیاسی استحکام کا ثمر ہے کہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، مجموعی طور پر آج تک جتنے ترقیاتی منصوبے اور خصوصی طور پر صرف ان تین …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا لاہور ایڈیٹرز کلب کے ز یر اہتمام خصوصی نشست سے خطاب

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا لاہور ایڈیٹرز کلب کے ز یر اہتمام خصوصی نشست سے خطاب
لاہور۔20 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ سیاسی استحکام کا ثمر ہے کہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، مجموعی طور پر آج تک جتنے ترقیاتی منصوبے اور خصوصی طور پر صرف ان تین سالوں کے منصوبوں کی ہی فہرست بنا لیں تو اتنے کسی بھی اور حکومت کے نہیں جتنے ن لیگ نے بنائے، ایسی سیاست کی جائے جس میں پاکستان کی بہتری ہو، ذات یا جماعت کی نہیںِ ، ہمارے راستے میں کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کے باوجود کامیابی کا سفر جاری رکھا، طیاروں کی خریداری کے معاملے پر امریکی انتظامیہ اور کانگریس میں اختلافات موجود ہیں ، ہماری کوشش ہے سفارتی سطح پر اس معاملے کو حل کر لیں ،پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزیہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ لاہور ایڈیٹرز کلب کے ز یر اہتمام خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








