وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی چوہدری محمد عزیز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قتل و غارت کا کھیل وزیراعظم آزاد کشمیر کی نگرانی اور ہدایت پر کھیلا جارہا ہے، اب ان کی گالی گولی میں تبدیل ہو گئی ہے، ان کے بیانات ریکارڈ پر ہیں جس میں انہوں لاشیں گرانے اور قبروں میں اتارنے کی دھمکیاں دی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قتل و غارت کا کھیل وزیراعظم آزاد کشمیر کی نگرانی اور ہدایت پر کھیلا جارہا ہے، اب ان کی گالی گولی میں تبدیل ہو گئی ہے، ان کے بیانات ریکارڈ پر ہیں جس میں انہوں لاشیں گرانے اور قبروں میں اتارنے کی دھمکیاں دی اور غیرشائستہ زبان استعمال کی، چوہدری مجید کی حکومت کی موجودگی میں منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں،پیپلز پارٹی کو شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ مجرمانہ حرکتوں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، یہ سب کو پتہ ہے کون گولی مار رہا ہے اور کون کھا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر میں منصفانہ اور پرا من انتخاب کےلئے ماحول کو یقینی بنائیں، چیف الیکشن کمشنر پیپلز پارٹی کی انتظامیہ کو ابھی تک لگام نہیں ڈال سکے، چیف الیکشن کمشنر کا یہ فرض ہے کہ پیپلز پارٹی کی بدعنوان انتظامیہ کو گھر بھیجیں اور غیر جانبدار انتظامیہ کو تعینات کریں، وفاقی حکومت منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئے ہر ممکن تعاون کرے گی

Leave a Reply