اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے حکومت نے اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے عاطف میاں کی نامزدگی کو واپس لینے کافیصلہ کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میںانہوں نے کہا کہ حکومت علماءسمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور کسی ایک نامزدگی سے اگر مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں ہے۔