اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ اب ٹویٹر اور فیس بک جیسے بڑے ادارے جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے فروغ کے خلاف اپنے پلیٹ فارم کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کو محفوظ تر بنانے کے لیے یوٹیوب اور واٹس ایپ کو بھی اپنی پالیسی کا جائزہ لینا چاہیے۔واضح رہے کہ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آسیہ مسیح کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد عدلیہ، وزیراعظم اور فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا اکاﺅنٹ معطل کر دیا تھا۔