وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا یوم اقبال کے موقع پر پیغام

131

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے جدید فلسفیوں میں علامہ محمد اقبال کا نام ممتاز اور جداگانہ حیثیت رکھتا ہے،علامہ اقبال کے پیغام کی روشنی وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھ رہی ہے،انہوں نے مغربی فلسفیوں کے نظریات کا جدید علمی انداز میں مو¿ثر جواب دے کر اسلامی نظریات کا احیاءکیا۔ جمعہ کو وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ مفکر پاکستان کے خواب کی تعبیر پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا اور منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خاص طورپر علامہ اقبال کے کلام کامطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا اور انہیں شاہین کی زندگی اپنا کر جہد مسلسل کا درس دیا، نوجوان فکر اقبال اپنا کر پاکستان اور امت مسلمہ کی حقیقی خدمت کرسکتے ہیں۔