وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا عید میلاالنبی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

82
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے حضرت محمد کے یوم ولادت(12ربیع الاول) پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے بے لوث محسن ،اللہ کے رسول حضرت محمد کا یوم ولادت اسلام کے سنہری اصولوں اور حضور کی حیات طیبہ کی یاد دلاتا ہے،12ربیع الاول کا دن مسلم امہ کی قربانی ،رواداری ،اخوت اور اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، حضرت محمد کی ولادت سے معاشرے میں غیر انسانی سلوک، ظلم ،نا انصافی کی تاریخ کا اختتام ہوا۔