
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کا فیصلہ امن کے لئے پاکستان کی جانب سے ایک بڑا قدام ہے جسے یورپی یونین سمیت دنیا کی حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آ ف آرٹس (پی این سی اے) میں انسانی حقوق بذریعہ سینماٹو گرافی فلم فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان نے حال ہی میں اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان کرتار پور سرحد کو کھول رہا ہے یہ ایک بہت بڑا قدم ہے جسے یورپی یونین سمیت دنیا کی حمایت حاصل ہے۔