
اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن ریاستی ادارے ہمیشہ قائم و دائم رہتے ہیں ، بلیک اینڈ وائیٹ سے شروع ہونے والا پی ٹی وی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، پی ٹی وی کی ایچ ڈی پر منتقلی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ وہ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی نیوز) کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات شفقت جلیل،ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان سمیت پی ٹی وی کے دیگر حکام بھی خصوصی تقریب میں شریک تھے۔