وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد وجموں کشمیر پاکستان چپٹر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

93
APP01-30 ISLAMABAD: November 30 – Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain addressing during a seminar on All Party Kashmir Parliamentary Group Report on Kashmir. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اورپاک فوج کی خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ 70سال سے چلنے والا بیانیہ تبدیل ہو، بہتر تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں، بھارتی قیادت اور دانشور جتنا جلدی سمجھ لیں کہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہے اتنا جلدی یہ مسئلہ حل، پاک بھارت تعلقات بہتر اور ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو خوبصورت علاقے کے طور پر نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وہاں بسنے والے کشمیری ہمارے جسم کے حصہ کی مانند ہیں، جب انہیں تکلیف ہوتی ہے تو ہم بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں، پاکستان میں ہونے والی بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر تسلط برقرار رکھنا ہے، بھارت کشمیر میں ہونے والی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر نہ ڈالے،آزادی من کے اندر کا جذبہ ہے، دل کے بیانیے کو فوجیں فتح نہیں کرسکتیں اور نہ ہی جذبات کے رشتوں کو فوجی تسلط، گولیوں اور بمبوں سے ختم کیا جا سکتا ہے، کشمیر میں جتنی فوجی طاقت استعمال کی جائے گی اتنا نقصان ہو گا، مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ وہ جمعہ کو آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد وجموں کشمیر پاکستان چپٹر کے زیر اہتمام ”آل پارٹیز کشمر پارلیمنٹری گروپ کی کشمیربارے رپورٹ“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔