
راولپنڈی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ ایسے وزیر اعظم کی کابینہ کا رکن ہوں جو ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،ملکی تاریخ کی یہ پہلی حکومت ہے جس نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تحفظ اور دفاع کیلئے متعلقہ ممالک سے براہ راست بات کی،عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر مسلمان کی زندگی اور ایمان مکمل نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ ایسا کوئی تصور کرسکتا ہے۔ وہ جمعہ کودربار عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین اور معروف روحانی شخصیت پیر نقیب الرحمن اور صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن سے ملاقات کی ۔و