وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

178
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے 100 دنوں میں بدعنوانی سے پاک حکومت کی، اب تک حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے، حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو فائدہ ہو گا، حکومت صنعتیں لگانے کی طرف توجہ دے رہی ہے ، صنعتیں لگیں گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا اور ملک و قوم خوشحال ہونگے ، پٹرولیم مصنوعات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ، پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح گزشتہ 10 سال کی کم ترین سطح پر ہے،زراعت کا شعبہ ترقی کے لیے بہت اہم ہے، صنعتیں لگانے سے ملکی معیشت بہتر ہو گی، پاک بھارت امن مذاکرات دونوں ملکوں کے حق میں بہتر ہیں ، خطے کی ترقی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔