اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی قدیم ترین ثقافتی ورثہ کی امین ہے، سندھی ٹوپی اور اجرک سرزمین سندھ کی متنوع ثقافت کی گل رنگ علامت ہے، سندھ کے یوم ثقافت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سندھ کے یوم ثقافت پر مبارکباد کے جاری پیغام میں کہا کہ سندھ کی دھرتی قدیم ترین ثقافتی ورثہ کی امین ہے، سندھ کا سب سے بڑا ورثہ وہاں کے عوام کی بے لوث محبت کا جذبہ ہے، سندھی ٹوپی اور اجرک سرزمین سندھ کی متنوع ثقافت کی گل رنگ علامت ہے، سندھ کی خوبصورتی کا اعتراف کرنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، سندھی بولی سرحد پار سے لے کر سات سمندر پار تک بولی اور سمجھی جاتی ہے۔