اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنے حالیہ دور کی کارکرگی کی بنیاد پر پی ٹی آئی آئندہ بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں حکومت کی بہتر کارکردگی سے خائف ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات سے گھبرانے والے نہیں، انتخابات ہوئے تو ہم دوبارہ جیت جائیں گے۔