وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کاویسٹ منسٹر پیلس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات میں اظہارخیال

73
APP117-06 LONDON: December 06 - Chaudhry Fawad Hussain Federal Minister for Information and Broadcasting in a meeting with members of British Parliament. APP

لندن ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منی لانڈرنگ کی عفریت سے نجات کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی مضبوطی سے دونوں دوست ممالک مستفید ہوں گے، پاکستان اور بھارت کشمیر پر تین جنگیں کر چکے ہیں تاہم کوئی حل نہیں نکلا اس لئے جنگ حل نہیں ہے،حکومت مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، وزیراعظم آفس میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے علیحدہ یونٹ بنایا گیا ہے، حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویسٹ منسٹر پیلس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹیرینز کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کے استحکام، قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس کے فروغ، عوام سے تعلق رکھنے والی پالیسیوں بالخصوص غریب عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے اقدامات کے حوالہ سے آگاہ کیا۔