لندن۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم سیاسی طور پر اپنی منزل پہ پہنچ گئے ہیں، اب ہم نے اپنی معاشی منزل کی طرف پہنچنا ہے جس کے لیے جدوجہد جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں انشااللہ جلد ہی اپنے معاشی سفر کو بھی مکمل کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا