27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاوس کے...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی منطق عجیب ہے، بڑے بھائی کے دور حکومت کے منصوبوں کا آڈٹ چھوٹا بھائی کیسے کر سکتا ہے، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے یہی کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہر روز واک آوٹ کیا جا رہا ہے، انہوں نے ہاوس چلنے نہیں دینا،سپیکر صاحب کو چاہیئے کہ ان کے بغیر ہی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قانون سازی کیا ہو گی، جب ان کا واک آوٹ ہی ختم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملکی مفاد میں قانون سازی نہیں ہو گی تو لوگوں کا اسمبلی سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی، قومی اسمبلی کی بجائے نیب کا بورڈ آف گورنرز لگ رہی ہے،عوامی مسائل کی بجائے جو بھی اپنی کرپشن کی وجہ سے پکڑا جاتا ہے اس پر اسمبلی میں طوفان برپا کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں وہ عدالتوں میں جاکر اپنے مقدمات کا دفاع کریں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے،اراکین اسمبلی کو کہتا ہوں کہ آپ نیب کے بورڈ آف گورنرز نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پکڑا جاتا ہے، وہ گھنٹہ اس پر گفتگو کرتا ہے،قومی اسمبلی میںعوامی مسائل پر گفتگو نہیں ہورہی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=125939

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں