24.9 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں کے جاری احتجاج میں میڈیا ورکروں اور صحافیوں کے تحفظات سنے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں کے جاری احتجاج میں میڈیا ورکروں اور صحافیوں کے تحفظات سنے اور یقین دلایا کہ نواز شریف کے گارڈ کی طرف سے کیمرہ مین پر تشدد کے افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پیر کو نواز شریف کے گارڈ کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد صحافیوں نے اپنا احتجاج شروع کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مظاہرین سے نواز شریف کے گارڈ کی طرف سے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہی لی۔ انھوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126430

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں