وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سلطنت اردن کے سفیر ابراہیم المادانی سے ملاقات کے دوران گفتگو

96
APP47-21 ISLAMABAD: December 21 – Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain in a meeting with H.E. Mr Ibrahim Almadani, Ambassador of Hashemite Kingdom of Jordan. APP Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان مذہب’ اقدار اور ثقافت پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سلطنت اردن کے سفیر ابراہیم المادانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردن ہمیشہ سے پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو معیشت’ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے حوالے سے فروغ دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے تمام شعبوں کے باہمی تعاون کو مزید فروغ اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی مشترکہ دشمن ہیں’ ہمیں اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں’ ہم اپنی آرم فورسز اور سیکورٹی ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس جنگ میں غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ اردن کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور اردن کے سفیر نے میڈیا اور انفارمیشن کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی۔