
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی حاجی نواز رضا کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔