اسلام آباد ۔ 29 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جہلم میں سکھ گردوارے کی تاریخی عمارت کی زبوں حالی کا نوٹس لیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو عمارت کا جائزہ لینے اور اسکے تحفظ و تزئین و آرائش کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت ہے۔ فواد حسین چوہدری نے کہا کہ مذہبی عمارتیں نہ صرف تاریخی اثاثے اور تقافتی ورثے کا ایک اہم جزو ہیں بلکہ ان کی حفاظت ہماری اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ گردوارے کی تزئین ومرمت سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو اپنی تاریخی عبادت گاہ آمد کا موقع ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھی اہم ہیں۔