لاہور۔5 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں ذاتی تلخیاں کم ہوں گی لیکن احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گا سابقہ ادوار میں قومی اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا گیا جس سے ادارے کھوکھلے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسےلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کی طرف بڑھ رہا ہے 2019ءمیں پاکستان کا معاشی منزل کی طرف بڑا قدم ہوگا ۔وہ ہفتہ کی شام سی پی این ای کے زیر اہتمام معروف صحافی احمد علی ڈھلوں کی تازہ تصنیف ” تلخیاں “ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے وفاقی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم اپنے آفس جاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اڑھائی بلین ڈالر قرض ادا کرنا ہے وزیراعظم نے فائر فائٹنگ کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات گئے ہم نے سب سے پہلے ادائیگیوں کا توازن ٹھیک کیا انہوں نے کہا کہ ہماری درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ممالک سے پیسے واپس ملک بھجوانے میں اضافہ ہو رہا ہے انشاءاللہ 2019ءمیں ہم پاکستان کو معاشی منزل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے آئندہ چھ ماہ میں معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صنعتیں لگائی جائیں ایکسپورٹ سیکٹر کو بجلی اور گیس میں مراعات دیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا آصف علی زرداری پر ایک بھی مقدمہ ہم نے نہیں بنایا ہے ان کے خلاف تفتیش 2015ءمیں شروع ہوئی تھی ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کمپنیاں بنائیں اور ملک کا پیسہ باہر منتقل کیا پیپلز پارٹی نے منی لانڈنگ کے ذریعے بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتی رہیں انہوں نے کہا کہ جب ہم اداروں کو اپنا بزنس پارٹنر بنائیں گے اور ان سے ذاتی کام لیں گے تو ادارے کمزور ہوں گے جس بھی ادارے کو ہاتھ لگائیں پتہ چلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے جب ادارے کمزور ہوتے ہیں تو ملک بھی نیچے جاتا ہے جتنا پی ٹی آئی بتا رہی تھی معاملات اس سے زیادہ گھمبیر ہےں فواد حسین چوہدری نے کہا کہ جب کارکن صحافیوں کی بات ہوتی ہے تو دل کارکن صحافیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے صحافی کارکنوں کے لئے اصلاحات لائیں گے ویج بورڈ کے حوالے سے جلد ہی پیش رفت ہو گی جس سے صحافی کارکنوں کو براہ راست فائدہ ہوگا حکومت نے نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی کا اجراءکیا ہے جس سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے رول کو کم کر کے اداروں کے ساتھ معاملات طے کریں گے کارکن صحافیوں کی تنخواہیں ،حکومتی ادائیگیوں کے ساتھ منسلک ہوں گی انہوں نے کہا کہ سیاست میں تلخی کم کر رہے ہیں جبکہ احتساب پر سمجھوتہ کرنا ووٹرز کے ساتھ غداری ہوگی تلخیاں کم ہونے سے احتساب کی گرمی کم نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تو صرف کاغذوں میں قید ہیں جبکہ وہ سیکورٹی گارڈ فری بجلی گیس اور دوسری سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ احمد علی ڈھلوں بڑے بے باک صحافی ہیں آج اتنی تعداد میں لوگوں کا اکٹھا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب احمد علی ڈھلوںسے بہت پیار کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر علی احمد ڈھلوں کی کتاب کی باقاعدہ رونمائی کی، تقرےب سے مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری عارف نظامی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔