وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

46
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا آج کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا’ابوظہبی کے ولی عہد کی اچانک روانگی کی خبر ایسے صحافی نے دی جو دفتر خارجہ تک نہیں گیا’ خبر سے پہلے تحقیق ہی کرلینی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی نے افغانستان میں امن مذاکرات کیلئے کردار ادا کیا’ پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں یو اے ای نے تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عرب دنیا تعلقات میں جہاں کھڑا ہے سب کو علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے’ میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائی صحافیوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا آج کا دورہ طے شدہ تفصیلات کے تسلسل میں ہے۔