وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن سے بلوچی زبان میں پروگراموں کے اجراء کے حوالے سے پیغام

85
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن سے بلوچی میں پروگرامز کی سیریز کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مقامی زبانوں کے فروغ اور حوصلہ افزائی پر یقین رکھتی ہے،مادری اور علاقائی زبانیں ہماری متنوع ثقافت کا حسن ہیں،مقامی زبانوں کا فروغ ریڈیو پاکستان کا ایک نہایت احسن قدم ہے۔پیر کو ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن سے بلوچی زبان میں پروگراموں کے اجراءکے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار ریڈیو پاکستان ملتان سٹیشن سے بلوچی زبان میں پروگراموں کے اجراء کا جلد افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچی زبان وفاق پاکستان کے دلکش رنگوں میں سے ایک خوبصورت رنگ ہے،یہ پروگرامز بلوچی بولنے اور سمجھنے والوں کے لئے ریڈیو پاکستان کا ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی، غیر ملکی اور مقامی زبانوں میں خبر، حالات حاضرہ اور مختلف پروگرامز پیش کرنا ریڈیو پاکستان کو دیگر نشریاتی اداروں سے ممتاز کرتے ہیں۔