اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت ملک کی تباہ حال معیشت کی ذمہ داری ہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کیا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٰئی) کی حکومت کو اقتدار میں آنے کے بعد اقتصادی اور کئی دیگر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے ملک سے غربت کم کرنے کے علاوہ شرح نمو 7 فیصد کرنے کے اہداف مقرر کئے ہیں انہوں نے منگل کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کو بحال کرنے کے لئے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ملک کو 28 ارب کے مالی خسارے سے دوچار کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی طرف سے معیشت پر بات کرنا بڑا حیران کن ہے