وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو، ترکی الشبانہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

90
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں اور ان کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری فواد حسین نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیں۔ بات چیت میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں اور ان کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آنے والے وقت میں سعودی عرب اور پاکستان میں میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کشادہ ہوں گی۔ سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے چوہدری فواد حسین کی طرف سے نیک تمناﺅں کے اظہار پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔