31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مقامی اخبار سے...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مقامی اخبار سے برطرف صحافیوں کے کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کی برطرفیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،برطرف صحافیوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی ،پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایم آر اے) کے قیام کا مقصد صحافیوں کو تحفظ دینا بھی ہے ۔وہ پیر کو مقامی اخبار سے برطرف صحافیوں کے کیمپ کا دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بھی بنا رہے ہیں ،صحافیوں کیلئے داد رسی کا کوئی تو فورم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطرف صحافیوں کے معاملے میں جو بھی ہو سکا کریں گے، ہم متاثرہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے 50 فیصد واجبات ادا کئے ہیں ، میڈیا ورکرزکیلئے جو کر سکتے ہیں، وہ کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132945

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں