
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہداء کے غم میں پیرکو پاکستان کا قومی پرچم سرنگوں رہا، اس پاگل پن سے نمٹنے کے لئے تہذیبوں میں مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ورثاءاپنے پیاروں کی میتوں کی حوالگی کا انتظار کر رہے ہیں جو دہشت گردی کا نشانہ بنے۔انہوں نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا قیادت کا ابھرنا دینا کو غیر محفوظ بنا رہا ہے۔