وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کاجہلم میں "پلانٹ فار پنجاب” کے تحت شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

135
APP89-21 JHELUM: March 21 - Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain addressing a ceremony in connection with International Day of Forests. APP

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کرپشن کی فصل کو اتنا پانی دیا ہے کہ وہ اب کرپشن سنگلاخ درخت کا روپ دھار چکی ہے‘ نواز شریف 300 ارب روپے کرپشن کے ساتھ جیل میں ہیںجبکہ آصف علی زرداری بھی جلد اتنی ہی 300 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں جیل میں ہوںگے ‘بلاول بھٹو اور مریم نواز کی اپنی کمائی تو نہیں ہے وہ اپنے والدین کی کرپشن کے پیسوں پر سیاست کررہے ہیں ‘ان دونوں کی سیاست "ابوبچاﺅ” تک محدود ہے‘ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی نے کرپشن کی دیواروں کو جو دھکا دیا ہے اب اس پر کبھی عمارت تعمیر نہیں ہوسکے گی ‘بھارتی عدالت سے سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں ملوث دہشت گردوں کو رہا کرنا انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے ‘سعودی عرب اور یو ای اے کے سربراہان کے بعد اب ملائیشا کے وزیراعظم پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں ‘گذشتہ دود کی سکیورٹی ریاست کے ویزہ رجیم کو یکسر تبدیل کر کے دنیا کے لئے پاکستان کو کھول دیا گیا ہے ‘ بھارت کا عدالتی سسٹم دہشت گردوں کے لئے ڈرائی کلینرسسٹم بن چکا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات جمعرات کو جہلم میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر "پلانٹ فار پنجاب” کے تحت شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔کمشنر راولپنڈی جودت ایاز‘ ڈی سی جہلم سیف انور جپہ‘ سٹیشن کمانڈر جہلم‘ بریگیڈیئر وقاراحمد ‘چیف کنزرویٹر آفیسر جنگلات اطہر شاہ گھگا‘ ڈی پی او جہلم‘ اے ڈی سی جی جنرل جہلم سمیت دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اس موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج جنگلات کا عالمی دن ہے اس حوالے سے جہلم میں سب سے بڑا رقبہ جہلم میں ہے جہاں پر درخت لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے ‘193ایکٹر جگہ پر قبضہ ہوا تھا ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں جہنوں نے قبضہ خالی کرایا اب یہاں پر جنگلات لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پہلے کبھی ماحول دوست حکومت ہی نہیں رہی ‘عمران خان کی قیادت میں پہلی ماحول دوست حکومت ہے جس کی وجہ آج پورے پاکستان میں ماحول کی دوستی ہے ‘پچھلی حکومتوں نے درختوں کو کرپشن کی نذر کر دیا ‘چھانگا مانگا ‘میانوالی کے جنگلات پر قبضے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کوئی شعبہ نہیں چھوڑا جہاں کرپشن نہ کی ہے ‘اب مستقبل کے دو لیڈرمریم نواز اور بلاود بھٹو سامنے آئے ہیں ان دونوں کے پاس سیاست کا تو تجربہ نہیں لیکن دونوں کے ابو کی کرپشن کے پیسے ضرور ہیں ‘ان دونوں کی سیاست اور تحریک مستقبل میں بھی اتنی ہی تاریک ہوگی جتنی حال میں تاریک ہے‘ دونوں کی سیاست ابو بچاﺅ تحریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مریم اور بلاول نے زندگی میں ایک پیسہ خود نہیں کمایا اور نہ ہی کوئی جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ زرداری اور نواز کا آخری الیکشن ہے اب تو ان کی اولادیں بھی مان چکی ہے۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بھارت کی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے تمام مجرمان کو بری کر دیا ہے یہ انصاف کے منہ پرطمانچہ ہے ‘بھارتی عدالتوں نے پہلے بھی ایسے ہی فیصلے دیئے جو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو تحفظ دینے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مستقبل کی نوید ہے ‘جہلم تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں پر قلعہ جوگی ‘روہتاس قلعہ ‘الیگزلنڈر ‘سکندر اعظم جنگ کا مقام اورسیاحتی مقامات ہیں یہاں پر سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محمد بن سلیمان اور محمد بن زاہد کے بعد اب ملائیشا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آرہے ہیں ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان عالمی لیڈرز کے لئے کھلاہے ‘ہم نے اپنی پالیسز کویکسر تبدیل کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اداروں ایک پیچ پر ہیں اور اپنے مفاد میں شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅں کیا جارہا ہے ‘کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی وہ پاکستان کی سرزمین کوکسی کے خلاف استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں‘ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ماحول اورشہروں کی خوبصورت بنا نے کی بات کرتے ہیں تو یہ نئی باتیں لگتی ہیں کیونکہ پہلے کسی نے ایسی باتیں نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں کی سیاست کرپشن کی وجہ سے پورا پاکستان نیچے آیا دو خاندان اوپر جارہے تھے لیکن اب ان کے احتساب کا وقت آرہا ہے ان لوگوں کے پیٹ میں اس لئے درد ہے کہ وہ باہر نہیں جا رہے۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں مریم اور بلاول کو بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی سیاست بھی ختم ہوچکی ہے ۔کمشنر راولپنڈی جودت ایاز نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 21سال پہلے جہلم سے ہی کیا تھا ‘مجھے یہ جان کے خوشی ہوئی کہ ریاست کی اراضی ہم نے واگذار کرالی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام شجرکاری مہم میں عوام ‘بچے اور رضا کار حصہ لے رہے ہیں اس پر بہت خوشی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معشیت کے لئے جنگلات کا رقبہ پانچواں حصہ ہونا چاہیے ‘اس وقت 17فیصد کم ہے اس پور کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات حصہ لیں گے تو یہ ہدف جلد پورا ہوجائے گا ۔ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے کہا کہ آج 35ایکٹر پر 26ہزار پودے لگانے جارہے ہیں ‘یہاں پرواٹر ٹربائن لگائی گئی ہے تا کہ پودوں کی بہتر نشوونما ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ آنے والی مون سون میں بھی شجر کاری کی اسی طرز کی مہم چلائی جائے گی ۔چیف کنزرویٹر آفیسر عطر شاہ گھگا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جہلم میں 193ایکٹر اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے ‘اسی طرح محکمہ جنگلات نے اٹک اور اسلام آباد میں سینکڑوں ایکٹر اراضی پر تجاوزات واگزار کر کے وہاں پر شجر کاری کا آغاز کر دیا ہے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے محکمہ جنگلات ‘زراعت ‘ریسکیو 1122‘ سٹی ٹریفک پولیس ‘ضلعی پولیس ‘سول ڈیفنس ‘سوشل ویلفیئر ‘پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ‘لائیو سٹاک سمیت دیگر اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا بھی دورہ کیا جہاں پر انھیں اپنے اپنے اداروں کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔