اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو سعودی عرب کے وزیر ثقافت نے وزارت ثقافت کے افتتاح میں شریک ہونے کے لئے دورے کی دعوت دی تھی ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب میں وزارت ثقافت کا اجراءولی عہد محمد بن سلمان کاثقافتی انقلاب کی جانب اہم قدم ہے ۔