وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پریس کانفرنس

163
APP30-20 ISLAMABAD: September 20 – Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain, addressing a Press Conference. APP

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں تیسرے شراکت دار کے طور پر شامل ہونے کے لئے سعودی عرب کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے اور اس حوالے سے چین کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے،سعودی عرب سی پیک میں تیسرا اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنرہوگا، سعودی عرب سی پیک میں براہ راست سرمایہ کاری کرے گا،احتساب کے عمل میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور نہ ہی کسی کو ڈھیل دی جائے گی ، پاکستان کے عوام کا پیسہ پاکستان لایاجائےگا، عمران خان کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ ڈیل کے قائل نہیں،نواز شریف کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا،نواز شریف کا جیل آنا جانا لگا رہےگا، ہم نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان سے باہر نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی اسحاق ڈار ، حسن نواز اور حسین نواز کوپاکستان سے باہر رہنے دیا جائے گا ،