وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے ملاقات،

جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بھرپور استقبال کرنے پر خادم الحرمین شریفین اور سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے …

جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بھرپور استقبال کرنے پر خادم الحرمین شریفین اور سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفد کے لئے روضہ رسول کے دروازے کھولنا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دوستانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں