اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےفرخ حبیب کو بطور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ فرخ حبیب جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فرخ حبیب کی بطور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات تقرری بہترین فیصلہ ہے، انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے