وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملاقات

93

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے ملاقات کی جس میں صحافیوں کو وزیراعظم ہائوسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد ریجن کے 600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے، بعد ازاں اس پروگرام کا دائرہ کار کراچی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔