وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ٹی وی چینل سے گفتگو

79
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھارتی جنگی جنون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ نہیں ہو سکتی، بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے، بھارتی آرمی چیف کو سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے،پاکستان اور بھارت میں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان امن کروڑوں عوام کے فائدے میں ہے،دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے، ہم نے امن کے لیے پہلے ہاتھ آگے بڑھایا تھا،ہم اب بھی امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، پر امن ملک کی حیثیت سے پاکستان امن کا خواہاں ہے